اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے سینکڑوں ماہرین تعلیم نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل میں فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مخالفت میں اسرائیلی تعلیمی اداروں کا بائیکاٹ کریں گے۔
’دی گارڈین‘ اخبار میں 72 تعلیمی اداروں کے 343 ماہرین تعلیم کے دستخط کے ساتھ یہ اعلان شائع ہوا ہے۔
دی گارڈین میں یہ اعلان پورے صفحے پر شائع ہے جسے ’فلسطینوں کے حقوق کے لیے برطانوی سکالز کے عہد‘ کا نام دیا گيا ہے۔
اس اعلان میں کہا گیا ہے: ’ہم لوگ فلسطینی زمین پر اسرائیل کے ناجائز قبضے اور اس مسئلے کے ممکنہ حل کی اسرائیل مخالفت سے بہت پریشان ہیں۔ اس کے تحت انسانی حقوق کی ناقابل برداشت پامالی ہو رہی ہے اور اس سے فلسطین میں تمام شعبے کے افراد متاثر ہیں۔‘
انھوں نے کہا کہ وہ اسرائیل کے تعلیمی اداروں سے ملنے والے دعوت ناموں کو قبول نہیں کریں گے اور ان کے زیر اہتمام منعقد کیے جانے والے کسی پروگرام میں شرکت نہیں کریں گے۔
انھوں نے کہا: ’ہم لوگ اس پر اس وقت تک قائم رہیں گے جب تک اسرائیل پوری طرح عالم قانون کو نہیں مانتا اور انسانی حقوق کے آفاقی اصول کا پاس نہیں رکھتا۔‘
اس بائیکاٹ کے ترجمان اور لندن سکول آف اکانومکس کے جوناتھن روزین ہیڈ نے کہا کہ ’اسرائیل کی یونیورسٹیاں اسرائیل کے ذریعے بین الاقوامی قوانین کی پامالیوں اور فلسطینویں پر جبر و ظلم کے قالب ہیں۔‘
۔۔۔۔۔۔۔
/169